ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 76 لاکھ، سرگرم معاملے کم ہوکر 7.48 لاکھ

کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 76 لاکھ، سرگرم معاملے کم ہوکر 7.48 لاکھ

Tue, 20 Oct 2020 13:44:49    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے تقریبا 76 لاکھ ہوگئے ہیں اور اس دوران کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 23 ہزار سے کم ہوکر تقریبا 7.48 لاکھ ہوگئے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق پیر کو دیر رات تک انفیکشن کے 41,267 نئے معاملوں کے ساتھ انفیکشن کے مجموعی طور سے معاملے 75,90,514 ہوگئے ہیں اور اموات کی تعداد 516 اور بڑھ کر 1,15,163 ہوگئی ہے۔

ملک میں نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور اسی کڑی میں 64,402 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 67,25,219 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی آنے اور ان کے مقابلے میں صحتیاب لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 23,152 کی کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملے کم ہوکر 7,48,903 پر آگئے ہیں۔ کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر 1,73,763 معاملوں کے ساتھ چوٹی پر ہے وہیں کرناٹک 1,06,214 معاملوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ کیرلہ 92,732 معاملوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں طویل وقفے کے بعد کورونا انفیکشن کے نئے معاملے چھ ہزار کے پاس 5984 معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد پیر کی رات بڑھ کر 16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران صحتیاب لوگوں کی تعداد میں بھی اضافے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں نو ہزارسے زیادہ کی کمی درج کی گئی۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں کمی آئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد 9,214 اور کم ہوکر1,73,759 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریکارڈ 15,069 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,84,879 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 16,01,365 لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں اور 125 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,240 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 86.48 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.63 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔ سب سے زیادہ سرگرم معاملے بھی اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 2,918 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد 7.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریبا 95 فیصد ہوگئی ہے۔ پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,86,050 ہوگئی ہے۔ اس دوران 24 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,453 ہوگئی ہے۔


Share: